وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے ناراض ارکان اور اپوزیشن جماعتوں کی صف بندی کے پیش نظر سینئر پارٹی رہنماؤں کو آج وزیر اعظم ہاؤس طلب کرلیا ہے۔
حکومت کیخلاف اپوزیشن کی پھرتیوں اور علیم خان کی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہوگئے اور انہوں نے مشاورت کیلیے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو آج طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر پارٹی قائدین کو آج وزیراعظم ہاؤس بلایا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس بیٹھک میں پنجاب میں ناراض رہنماؤں کی سرگرمیوں بالخصوص علیم خان کی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کے تناظر میں مشاورت کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ صورتحال میں سینئر پارٹی رہنماؤں سے پھر مشاورت کافیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پربھی غور ہوگا۔
واضح رہے کہ کل ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس پہلے ہی ملتوی کیا جا چکا ہے۔