پاکستان پیپلز پارٹی کو آج اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی۔
پیپلز پارٹی اور اسلام آباد انتظامیہ میں معاملات طے پاگئے ، پیپلزپارٹی اور انتظامیہ کے درمیان ڈی چوک سے قبل ایکسپریس چوک پر جلسے کرنے پر اتفاق ہو گیا۔پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ بغیر کسی رکاوٹ کے اسلام آباد میں داخل ہوگا، ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کنٹینر آج ڈی چوک پہنچا دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت نامے کے متن کے مطابق جلسہ 8 مارچ کی شام 4 بجے سے شروع اور 8 بجے تک ختم کرنا ہوگا جبکہ اگر نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہو گی۔
دوسری جانب پی ڈی ایم قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے اسلام آباد جلسے میں شرکت کرے گی۔ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی قیادت کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔