اتنے چھوٹے لوگ پاکستان میں بڑے لیڈر بنے ہوئے ہیں کہ کوفت ہوتی ہے، فواد چوہدری

8  مارچ‬‮  2022

وزیر اطلاعات ع نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں  اتنے چھوٹے لوگ پاکستان میں بڑے لیڈر بنے ہوئے ہیں کہ کوفت ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری  نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینیٹ میں تحریک جمع کرائی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم کی طرف سے یورپین ملک کےخلاف سخت بیان دینے پر بحث کرے۔

وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اندازہ لگائیں ان جماعتوں کی سوچ اور حیثیت کیا ہے، اتنے چھوٹے لوگ پاکستان میں بڑے لیڈر بنے ہوئے ہیں کہ کوفت ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved