وفاق کے بعد پنجاب میں سیاسی ہلچل، عثمان بزدار کی جگہ علیم خان کو وزیراعلی پنجاب بنائے جانے کا امکان

8  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان پنجاب میں وزیراعلیٰ تبدیل کرنے کیلئے تیار ہوگئے، تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے عثمان بزدار کو ہٹانے کی حمایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وفاق میں اہم سینئر وزراء نے عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے، فواد چوہدری پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر، گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔

دوسری طرف و زیراعظم عمران خان سے عمران اسماعیل اور فواد چوہدری نے ملاقات کی اور انہیں علیم خان سے ہونے والی بات چیت اور تحفظات سے آگاہ کیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان سے ہونے والی بات چیت پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔  وزیراعظم سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری اور عمران اسماعیل علیم خان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ نےعلیم خان کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ علیم خان نے جہانگیر ترین کے ساتھ مشاورت تک کا وقت مانگ لیا۔جہانگیر ترین گروپ کے مرکزی رہنما علیم خان اسلام آباد میں موجود ہیں۔ وہ گزشتہ رات لاہور سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل  کا کہنا ہے  کہ علیم خان،جہانگیر ترین اور باقی دوست پارٹی کا اثاثہ ہیں۔نہیں لگتا کہ کوئی ایسی مجبوری یا دوری اتنی ہو جائے کہ قریب بھی نہیں آ سکیں۔ان کا کہنا ہے کہ حالات ٹھیک ہو جائیں گے ، آج بیٹھ کر معاملات سے نمٹ لیں گے۔عمران خان کیلئے ان کے دل میں اتنی ہی محبت ہے جتنی کل تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ تھوڑی ناراضی کسی معاملے پر ہو جاتی ہے، معاملات کو حل کر لیں گے۔علیم خان خود وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved