پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اب عمران خان کی جگہ کسی شریف انسان کو وزیراعظم بنانے کا وقت آ گیا ہے۔
اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے یہاں کراچی اور تھر سے لانگ مارچ کیساتھ چل کر آنے والے چہرے نظر آ رہے ہیں، میں انہیں پہچان سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے دشمنوں اور پیار کرنے والوں کو بھی جانتا ہوں۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے، اس ناپاک وزیراعظم کو نکال کر کسی شریف انسان کو وزیراعظم کے عہدے پر بٹھائیں گے۔
“اب وہ وقت آگیا ہے کہ ہم اس ناپاک حکمران کو اقتدار سے نکال کر باہر پھینکیں۔”
مرد حُر صدر آصف علی زرداری کا عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب@AAliZardari#عمران_استعفی_دو#AwamiMarch pic.twitter.com/MkyDiNqFK2— PPP (@MediaCellPPP) March 8, 2022
سابق صدر نے کہا کہ ہم عوام کی غربت اور مشکلات کو دور کریں گے، مہنگائی ختم کریں گے اور عوام کو سکون فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا جب ہماری حکومت آئی تو سوات ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا، چینی کا بحران تھا، اور بھی مسائل تھے، ہم حکومت میں آئے تو پھر سارے مسائل حل کریں گے۔
یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے آج وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔