عالمی یوم خواتین ، طالبان کا افغان خواتین کے نام پیغام

8  مارچ‬‮  2022

افغانستان میں طالبان کی حکومت کی جانب سے عالمی یوم خواتین پر افغان خواتین کے نام پیغام جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایاگیا اور اس حوالے سے دنیا بھر میں تقریبات منعقد کی گئیں,ایسے میں افغان طالبان نے بھی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ افغان حکومت تمام افغان خواتین کے شرعی حقوق برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے جبکہ خواتین کا عالمی دن  افغان خواتین کیلئے اپنے جائز حقوق  کا مطالبہ کرنے کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغان خواتین کے حقوق کا تحفظ اور دفاع کرتے رہیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved