وزیر اعظم کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاہےکہ ٹرانسپورٹرز کو افغان سرحد کے پارآزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دے دی گئی ہے ۔
اپنے بیان میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاکستان اورافغانستان نےٹرک ڈرائیورزکو سرحد پارآزادانہ نقل وحرکت کی اجازت دے دی گئی ہے،21 مارچ 2022ء سے دونوں ممالک کے ٹرک سرحدپارآجا سکیں گے۔
عبدالرزاق داود کا کہنا تھا کہ افغان ٹرانسپورٹرزکابل اورقندھارمیں موجود پاکستانی قونصل خانہ سے اجازت لیں گے جبکہ پاکستانی ٹرانسپورٹرزپشاوراورکوئٹہ سے عارضی تورپرقونصل خانوں سے اجازت لیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ نقل وحرکت عارضی داخلے کی دستاویزات ٹی اے ڈی کے ذریعے ہو سکے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک اہم پیشرفت ہے، جس سے پاکستان اور افغانستان کی تحارت کوبہت فائدہ ہوگااوروسطی ایشیاء سے بھی تجارت کو آگے بڑھایا جائے گا۔