ہم پر پابندیاں عائد کیں تو تیل ناقابل خرید بنا دیں گے، روس کی امریکہ کو دھمکی

8  مارچ‬‮  2022

روس  نے  تیل پر پابندیوں  کے حوالے سے امریکہ کو خبردار کردیا، اگر ان پر پابندی لگائی گئی تو ناقابل حد تک تیل کی قیمت  بڑھا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق روس  نے خبر دار کیاہے کہ روسی تیل پر پابندی لگائی گئی تو اس کے عالمی منڈی پر تباہ کن نتائج ہوں گے  اور فی بیرل تیل کی قیمت 300 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

دوسری  جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے ابھی تک روسی تیل اور گیس کی درآمدات روکنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

 برطانوی وزیر اعظم  بورس جانسن کا کہنا تھا کہ روسی تیل پر عالمی پابندی عائد کرنے کا معاملہ زیرِ غور ہے لیکن جرمنی اور ہنگری نے مخالفت کردی،انہوں نے کہا روسی تیل اور گیس کے بغیر یورپ اپنی توانائی کی ضروریات پوری نہیں کرسکتا، روسی تیل پر پابندی کی خبروں پر دنیا بھر کی منڈیوں میں مندی کا رجحان  دیکھنے میں  آیا ہے۔

بورس جانسن کا  کہنا تھا کہ روسی تیل پر پابندی کی خبروں پر خام تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ہیں،  برینٹ کی قیمت 123 اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved