شہری نے ایک کلو میٹر بھاگ کر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا

8  مارچ‬‮  2022

بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے شخص نے ٹرین کو بڑے حادثے سے بال بال بچالیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ راکیش  ٹرین ڈرائیور کو ٹوٹی ہوئی ریل کی پٹری کے بارے میں بتانے کے لیے تقریباً ایک کلومیٹر تک دوڑ ا اور ٹرین کو حادثے سے بچالیا،گجرات کے ضلع  داہود میں نئی دہلی اور ممبئی روٹ پر  21 فروری کو  ٹوٹی ہوئی پٹری کو دیکھ کر ایک مال ٹرین کو لال کپڑا لہرا کر روکا۔

راکیش کے مطابق جب وہ اپنی بکریاں چرا رہا تھا تو اس نے ایک جگہ ریلوے ٹریک ٹوٹا ہوا دیکھا، جس کے بعد وہ الارم بجانے کے لیے ایک کلومیٹر تک بھاگا لیکن وہاں ریلوے کا کوئی ملازم نظر نہیں آیا، پھر میں نے اپنے والد کو فون کیا اور انہیں ٹوٹی ہوئی ریلوے ٹریک کے بارے میں بتایا جس کے بعد انہوں نے کچھ ریلوے اہلکاروں سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے،تاہم اپنے والد کے مشورے کے مطابق وہ قریب ہی واقع اپنے گھر گیا اور سرخ کپڑے کا ایک ٹکڑا لے کر ٹریک پر واپس آیا۔

راکیش کا کہنا ہے کہ بعد میں وہ  ٹوٹی ہوئی پٹر ی کی جگہ سے تقریباً دو کلومیٹر دور بیٹھ گیا اور مال گاڑی کو دیکھ کر لال کپڑا لہرانے لگا  تاہم کچھ دیر بعد  اسے دیکھتے ہی آنے والے ٹرین کے ڈرائیور  نے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک دیا۔

بعد ازاں راکیش کو  ریلوے حکام کی جانب سے 5 ہزار بھارتی روپے کا انعام دیا گیا۔

تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے حکام کو تنقیدکا نشانہ بنایا اور کہا کہ اتنا بہادی کا کا م کرنے کے باوجود راکیش کو اتنی کم انعامی رقم دی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved