عمران خان کی مشکلات میں اضافہ،پی ٹی آئی میں ایک اورناراض گروپ متحرک

8  مارچ‬‮  2022

عمران خان کی مشکلات میں اضافہ جاری ہے،پنجاب کی بدلتی سیاسی صورتحال پر پاکستان تحریک انصاف کا  ایک اور ناراض گروپ بھی متحرک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 14 ارکان پنجاب اسمبلی پر مشتمل گروپ نے کل لاہور میں اجلاس طلب کرلیا،ناراض گروپ کے سربراہ غضنفر عباس چھینہ کا کہنا تھاکہ مستقبل کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کریں گے اور آئندہ کی حکمت عملی بھی تیار کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ناراض گروپ کوماضی میں عثمان بزدار منا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز علیم خان ساتھی ارکان اسمبلی سمیت ترین گروپ میں شامل ہوگئے تھے اور آج مائنس عثمان بزدار کی شرط پر بات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved