وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق وزیراعظم نیشنل اسٹیڈیم میں احساس پروگرام کے تحت تقریب میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی وزیراعظم کے شیڈول کا حصہ ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم گورنر ہاؤس سندھ میں عوامی اجتماع میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے۔
ایک روزہ دورے کے بعد وزیراعظم عمران خان آج شام اسلام آبادواپس روانہ ہو جائیں گے۔