پی آئی اے کی خصوصی پرواز یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

9  مارچ‬‮  2022

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز پولینڈ سے پاکستانی طالب علموں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے کے لیے لاہور سے پولینڈ کے درالحکومت وارسا پہنچا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی پرواز میں یوکرین سے آنے والے طلبہ اور دیگر پاکستانی سوار تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ  قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 7788 طلبہ سمیت 300 سے زائد پاکستانیوں کولےکراسلام آبادپہنچی جبکہ یہ طیارہ وزارت خارجہ کی ہدایات پرروانہ کیا گیا تھا  اس کے علاوہ حکومت پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی آپریٹ کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پرطلبہ کا ڈیٹا لے کر گھروں کو جانے کی اجازت دی جائےگی۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved