پروپیگنڈے کے خلاف ایکشن شروع کردیاہے، کالعدم تنظیم کے 32 ارکان گرفتار ہوئےہیں،فواد چوہدری

29  اکتوبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے،مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کردیا گیا ہے، جلد مزید گرفتاریاں ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب تک کالعدم تحریک لبیک والے سڑکیں خالی نہیں کر دیتے اور سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر حملے کرنے والوں کو حوالے نہیں کرتے تو ان سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی والوں کے بات ابھی نہیں بنی، جمعے اور ہفتے کو سعد رضوی سے دوبارہ مذاکرات کروں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved