امریکی صدر کا فون، سعودی ولی عہد کا بات سے انکار، امریکی اخبار کا دعوی

9  مارچ‬‮  2022

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کی فون کال سننے سے انکار کر دیا ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان سےٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کی ، دونوں سربراہان نے امریکی صدر کی کال لینے سے انکار کر دیا، کوشش ایسے وقت پر کی گئی جب امریکہ یوکرین کے لیے عالمی سطح پر حمایت بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی اخبار نے مزید انکشاف کیا کہ جوبائیڈن تیل کی عالمی قیمت کو قابو میں رکھنے کے لیے کوشاں ہیں، سعودی عرب کے امریکا سے کچھ مطالبات ہیں، یمن جنگ میں امریکی مدد، سویلین جوہری پروگرام میں مدد مطالبات میں شامل ہیں۔

شہزادہ محمد کے لیے امریکہ میں قانونی استثنیٰ بھی مطالبات میں شامل، اخبار کے مطابق سعودی ولی عہد کو امریکہ میں چند مقدمات کا سامنا ہے، مقدمات میں سعودی صحافی جمال خشقوگی کے قتل کا مقدمہ بھی ہے، انتخابی مہم میں بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خمیازہ ادا کرنے پر مجبور کریں گے، متحدہ عرب امارات کو بھی خوثی باغیوں کی جانب سے حالیہ میزائل حملوں کے جواب میں امریکی ردعمل پر خدشات ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved