وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کے بعد سیاسی ہلچل میں مزید اضافہ ہوگیا، تحریک انصاف کے تین وزرا سے قاف لیگ کے رہنماؤں کی دوسری ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے بتایا کہ طارق بشیر چیمہ نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانےکی صورت میں آئندہ سیاسی تعاون پرگفتگو کی اور کہا کہ آپ کے پندرہ بیس ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔
ذرائع کےمطابق طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم سے کہا کہ اتحاد کے معاملات میں آپ کے ساتھ ہیں، اگر آپ کے ارکان بکھر گئے تو ہم نئی پالیسی بناسکتے ہیں۔