وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی صحافیوں سے ملاقات میں سوال پوچھا گیا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو کیا کریں گے؟ جس پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ گیم وہاں جا رہی ہے جس کا میں ایکسپرٹ ہوں۔ ہر دن نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میں اس کے لیے تیار ہوں۔
وزیراعظم کے ہمراہ حکومتی وفد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل موجود تھے۔ وزیراعظم کا تین ماہ بعد کراچی کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ملاقات میں ایم کیو ایم قیادت کی جانب سے وزیراعظم کے سامنے متعدد مطالبات رکھے گئے، جس پر وزیراعظم نے متحدہ قیادت کا ایک مطالبہ مانتے ہوئے ایم کیو ایم کے مراکز دوبارہ کھولنے کی یقین دہانی کرادی۔
ملاقات میں گورننس سمیت اتحادیوں کے درمیان طے معاہدے پر بھی بات چیت ہوئی۔ تحریک انصاف، ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنے تحفظات رکھے گئے، اس موقع پر عدم اعتماد کی تحریک سمیت موجودہ صورت حال بھی زیر غور آئی.