پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے ترین گروپ کی پرویز الہیٰ سے ملاقات

9  مارچ‬‮  2022

جہانگیر ترین گروپ نے پرویز الہیٰ سے ملاقات کی ہے جس میں مائنس ون ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین گروپ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں جہانگیر ترین وفد نے چوہدری پرویزالہٰی کو مائنس ون ایجنڈے پر آگاہ کیا ہے۔نعمان لنگڑیال نے پرویز الہٰی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گروپ کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ ہمیں عثمان بزدار قبول نہیں، عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے مخلص ساتھیوں کو مایوس کیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ناراض گروپ کے رہنما علیم خان برطانیہ روانہ ہوگئے۔علیم خان کی برطانیہ میں جہانگیر خان ترین سمیت سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں جہاں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پی ٹی آئی ناراض گروپ کے رہنما علیم خان ورجن انٹلانٹک ائیر کی پرواز نمبر وی ایس 379 کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved