وزیراعظم عمران خان کا بھی سندھ میں مارچ کا اعلان

9  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں پی ٹی آئی کے حالیہ مارچ کی طرز کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ علی زیدی اور ان کی ٹیم کے دورے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت سندھ میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، علی زیدی اور شاہ محمود  قریشی کے بعد میں بھی سندھ کا ویسا ہی دورہ کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اندرون سندھ کے لوگوں کو خاص طور پر یہ  پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آزادی کا وقت آگیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو کراچی سرکلر ریلوے کی مبارکباد دیتا ہوں،کسی وفاقی حکومت نے کراچی میں وہ کام نہیں کئے جو ہم کرنے جارہے ہیں۔

وزیراعظم کا تحریک عدم اعتماد کے متعلق کہنا تھا کہ یہ ناکام ہوں گے، لیکن انہیں نہیں پتا کہ کپتان نے اس کے بعد کی بھی تیاری کی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میری بندوق کی نالی پر جو ڈاکو آیا ہوا ہے، وہ زرداری ہے، اس نے پولیس کو استعمال کر کے جو سندھ کی عوام پہ ظلم کیا ہے، میں ان سے سندھ کو نجات دلاؤں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved