وزیراعلیٰ پنجاب سیاسی محاذ پر سرگرم، صوبائی وزرا سے ملاقات

9  مارچ‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج اہم صوبائی وزرا  سے ملاقات کی ہے ، جس میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے آٹھ وزراء سے ملاقات کی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، سردار عثمان بزدار سیاسی محاذ پر سرگرم ہیں، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی  صوبائی وزراء سے مشاورت ہوئی۔ملاقات میں سیاسی صورتحال، تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں گفتگو کی گئی، ملاقات کرنے والے صوبائی وزراء نے وزیر اعلیٰ پنجاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکز میں بھی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا نے کا عزم کیا گیا، پنجاب میں بھی ناراض ارکان اسمبلی سے رابطوں کا فیصلہ ہوا، ناراض ارکان اسمبلی سے رابطوں کے لئے وزراء کو ٹاسک دے دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو مختلف گروپوں سے ملاقاتوں سے روک دیا گیا، ناراض ارکین اسمبلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں گفتگو کی گئی کہ ناراض ارکان اسمبلی جلد واپس آجائیں گے۔واضح رہے کہ اس موقعے پر وزیر اعلیٰ آفس میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، چوہدری ظہیر الدین، ڈاکٹر اختر ملک، اسد کھوکھر اور انصر مجید خان نیازی  نے شرکت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved