مذاکرات کے دروازے بند ہوں گے نہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے دیں گے، قومی سلامتی کمیٹی کا فیصلہ

29  اکتوبر‬‮  2021

آج وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کالعدم تحریک لبیک کے مارچ سمیت دیگر قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، ایئرچیف ظہیر احمد بابر، نیول چیف امجد خان نیازی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فوادچوہدری، وزیر دفاع پرویزخٹک اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری شریک ہوئے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے جائیں گے لیکن کسی کو بھی ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے ہو جائیں، لیکن ہم نے ہر حال میں عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے اور ریاست کی رٹ کو قائم رکھنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved