میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ پاکستانی فضائیہ کا ہونے سے متعلق افواہوں گردش کر رہی تھی ، جس پر پاک فضائیہ کا موقف سامنے آگیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہےکہ میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ پاکستان فضائیہ کا نہیں۔
خیال رہےکہ میاں چنوں میں چھوٹا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے، واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔
ریسکیو انچارج ڈاکٹر خالدکے مطابق تربیتی طیارہ گرنے سے معجزاتی طورپر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔