وزیراعظم کو ایک اور کامیابی مل گئی،ترین گروپ نےعمران خان پر اطیمنان کا اظہار کر دیا

9  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم کو ایک اور کامیابی  مل گئی ، ترین گروپ نے عمران خان پر اطیمنان کا اظہار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق   جہانگیر ترین گروپ کے 6 ارکان کی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے ترین گروپ کو بزدار بطور وزیراعلیٰ پنجاب قابلِ قبول نہیں، وزیراعظم سے کوئی اختلاف نہیں، وہ بُلائیں گے تو ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی ہے ، دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علیم خان ترین گروپ میں آئے ہیں ، ابھی وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کوئی نام سامنے نہیں آیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved