بیرون ملک سے کالعدم تنظیم کو چلایا جا رہا ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید

29  اکتوبر‬‮  2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے۔ اور ممکنہ طور پر وفاقی وزیر برائے مذہبی نور الحق قادری مذاکرات کریں گے اور ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کےبعض واٹس ایپ گروپ بھارت، ہانگ کانگ اور جنوبی افریقا سے آپریٹر کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا رینجرز کو آرٹیکل 147 کے تحت پنجاب میں پولیس کو رینجرز کے ماتحت کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت، ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر قائم ہے لیکن وہ (ٹی ایل پی) نے تاحال سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بحال نہیں کیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان آئند چند روز میں قوم سے خطاب کریں گے جبکہ وزیر اعظم کا بیانیہ دراصل پوری قوم کا بیانیہ ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے پر دستخط وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کیے تھے۔
ٹی ایل پی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے لیکن ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم کیا جائے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں، حکومت نے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ جھڑپوں میں 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved