روس کا بچوں کے اسپتال پر حملہ،عمارت تباہ، 17 افراد زخمی

10  مارچ‬‮  2022

یوکرین کے شہر ماریوپل میں بچوں کے اسپتال پر روسی حملے کے نتیجے میں عملے کے 17 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپتال پر بم لگنے سے عمارت تباہ ہوگئی جبکہ حملے میں کوئی بچہ زخمی نہیں ہوا ہے۔ماریوپل (Mariupol) کے مئیر کا کہنا ہے کہ روسی فوج کے 9 دن کے حملوں میں اب تک 1200 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔یوکرین کے صدر نے اسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی یورپی پارلیمنٹ کی رکن CLARE DALY نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی جنگوں میں معصوم شہریوں کی جانیں قربان ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں افغان شہری خوراک اور حفاظت کی تلاش میں نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں جس کا کوئی ذکر نہیں کررہا۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا افغان بحران پر عدم توجہ افغانیوں کی جلد کا رنگ ہے؟ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سفید نہیں ہیں یہ وہ یورپی نہیں ہیں؟

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved