حکومت کی جانب سے شیئر کی گئی دستاویزات کے مطابق اراکین قومی اسمبلی کو مجموعی طور پر 28 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے حکومتی اراکین اسمبلی کو مجموعی طور پر 3 ارب 85 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں، فیصل آباد شہر کیلئے 2 ارب 10 کروڑ جبکہ جھنگ کیلئے 1 ارب 5 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے حکومتی اراکین اسمبلی کو 2 ارب 40 کروڑ، ملتان کو 2 ارب 30 کروڑ، ڈیرہ غازی خان کو 1 ارب 40 کروڑ، لاہور کو 1 ارب 13 کروڑ، مظفر گڑھ 1 ارب 7 کروڑ، راجن پور 1 ارب 5 کروڑ اور رحیم یار خان کو 1 ارب 3 کروڑروپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ جہلم، میانوالی، بہاولپور، لیہ اور وہاڑی کیلئے 70،70 کروڑ روپے جبکہ خانیوال کیلئے 72 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے گجرات، چنیوٹ، بہاولنگر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے بھی 35،35 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔