منی لانڈرنگ کیس ، ایف آئی اے کی روزانہ سماعت کی درخواست خارج

10  مارچ‬‮  2022

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی روزانہ سماعت کی ایف آئی اے کی درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 25 مارچ تک توسیع کر دی اور ایف آئی اے کو بینکرز کے بیانات کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ن لیگی رہنماؤں کی 27 بینکرز کے بیانات کے حصول کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے ایف آئی اے کو تمام گواہوں کے بیانات کے 16 سیٹ ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔فاضل جج نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر دائرہ اختیار کی درخواست پر شریک ملزم کے وکیل نے بحث نہ کی تو اسے زیرِ التواء رکھ کر فردِ جرم عائد کر دی جائے گی۔عدالت نے آئندہ سماعت 22 مارچ کے لیے مقرر کی تو امجد پرویز نے تاریخ 25 مارچ کرنے کی استدعا کی۔جس پر ایف آئی اے نے کہا کہ یہ عام کیس نہیں، 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب کیس کھلے گا تو پتہ چل جائے گا کہ کتنے ارب کی منی لانڈرنگ ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 25 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved