علیم خان ترین گروپ سے منحرف ہو گئے

10  مارچ‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی علیم خان وزیراعظم عمران خان سےملاقات کے متعلق جہانگیر ترین گروپ کے فیصلے سے منحرف ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب علیم خان گروپ کی جانب سے مقرر کئے گئے ترجمان صوبائی وزیر خالد محمود نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب کے کسی رکن اسمبلی کو وزیراعظم کے اجلاس میں جانے سے نہیں روکا، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے اراکین اسمبلی علیم خان سے اجازت لے کر جا رہے ہیں۔

ترجمان علیم خان گروپ کا کہنا ہے کہ 40 اراکین پنجاب اسمبلی سے علیم خان کی ملاقات ہوئی ہے، وہ سب آج  وزیراعظم کے اجلاس میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس کے بعد باہمی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved