علیم خان گروپ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کے مطالبے سے دستبردار ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علیم خان گروپ نے ترین گروپ کے فیصلے سے علیحدہ ہوتے ہوئے وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا۔
دوسری جانب علیم خان گروپ کے ترجمان صوبائی وزیر خالد محمود نے کہا ہے کہ علیم خان گروپ ترین گروپ سے الگ ہے، ہم نے ترین گروپ میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کے تمام اراکین اسمبلی وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جائیں گے۔
خالد محمود کا کہنا تھا کہوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی، جبکہ دوسری جانب ترین گروپ کا کہنا تھا کہ مائنس بزدار پر بات ہو گی تو بات آگے بڑھے گی۔