تحریک عدم اعتماد پر کاروائی کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جا رہا ہے، تاریخ سامنے آ گئی

10  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کاروائی کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے مجوزہ تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جاب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر کو 14مارچ کو اجلاس بلانےکی تجویز دی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 14 مارچ کو اجلاس بلا کر 3 دن کی بحث کے بعد 18 مارچ کو ووٹنگ کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی اجلاس کے متعلق  تجویز پر حتمی فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اسمبلی بزنس رولز کے مطابق ریکوزیشن پرقومی  اسمبلی کا اجلاس 14 دن میں بلانا ہوتا ہے، جس کے مطابق اجلاس بلانے کی آخری تاریخ 22 مارچ بنتی ہے۔

لیگل برانچ کا کہنا ہےکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد پیش ہونےکے 3 سے7 روز کے دوران اس پر ووٹنگ کرانی ہوگی۔

یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved