تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان نےپاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے تین ماہ سے احتجاج پر بیٹھے تینوں کالجزکے 600 طلبا کو داخلےکی منظوری دے دی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ صوبےکے زیر تعلیم 600 طلبا سے اب انٹری ٹیسٹ نہیں لیا جائےگا ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ طلبا کی مشکلات ختم ہوگئی ہیں، ہماری کوششوں سے تینوں کالجز کے طلبا کا مستقبل محفوظ ہوگیا۔
یاد رہےکہ لورالائی ، خضدار اور تربت میڈیکل کالجز کے طلبا داخلہ پالیسی کے خلاف تین ماہ سے احتجاج پر تھے۔