پارلیمنٹ لاجز میں انصارالاسلام کی موجودگی پر پولیس کا آپریشن، جے یو آئی کے ایم این اے گرفتار

10  مارچ‬‮  2022

پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس نے آپریشن کرکے رکن قومی اسمبلی سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام کے محافظ دستے انصار الاسلام کی آج تعیناتی کی گئی، جس پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ پولیس پی ٹی آئی کی ہے، ہمیں اس پر اعتبار نہیں، ہمیں شبہ ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے دوران ہمارے اراکین اسمبلی کو اٹھایا جائے گا، انصارالاسلام ان کی حفاظت کرے گی۔

بعد ازاں پارلیمنٹ لاجز میں  ڈی آئی جی آپریشن کی کمانڈ میں آپریشن کیا گیا، جس کے بعد پولیس کی نفری نے صلاح الدین ایوبی کے لاج کا دروازہ توڑ کر گرفتاریاں شروع کیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس جمعیت علمائے اسلام  کے ایم این اے صلاح الدین ایوبی کو بھی گرفتار کر کے لے گئی جبکہ انصار الاسلام کے  10 سے 12 رضا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved