وزیراعظم عمران خان کی گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزراء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات میں شرکاء سے کہا کہ کچھ نہیں ہونے جا رہا،کیوں گھبرائے ہوئے ہو؟ وزیر اعظم کے مخاطب کرنے کے انداز پر شرکا مسکرا اٹھے۔
وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ،گورنر اور صوبائی وزرا کو تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ گورنر، وزیر اعلیٰ اراکین قومی اسمبلی سے رابطے بڑھائیں، مل کر کام کریں, وزیر اعلیٰ پنجاب کو وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی کی جائز شکایات دور کرنےکی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پارٹی اور میں آپ کے ساتھ ہوں، بغیر خوف کے کام کریں,پنجاب کے معاملات مشاورت سے بعد میں دیکھیں گے۔