انصارالاسلام کی پارلیمنٹ لاجز میں موجودگی پر آپریشن، آصف زرداری کی پولیس کو تنبیہ

10  مارچ‬‮  2022

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کے آپریشن پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے، پولیس افسر اور انتظامیہ اس کٹھ پتلی کے غیرقانونی حکم پرعمل نہ کریں۔

اپنے بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم خوف اور دہشت کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کو ہراساں کر رہے ہیں، صرف جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اراکین نہیں بلکہ اپوزیشن کے تمام اراکین اسمبلی ارکان کو ڈرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی اپنے حوصلے بلند رکھیں، اور ان ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

یاد رہے کہ آج پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس نے آپریشن کرکے رکن قومی اسمبلی سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved