مولانا فضل الرحمن کو اٹھا کے جیل میں ڈالنا چاہیے ، فواد چوہدری

10  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجزمیں موجودجتھوں کوجیل میں ڈالیں گے اور مولانافضل الرحمان کو اٹھا کر جیل میں ڈالنا چاہیے۔

 تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علماء اسلام کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کے خلاف آپریشن پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کا انہیں یقین ہے اس لیے الگ رنگ دینےکیلئےآج جتھے پارلیمنٹ لاجز بھیجے گئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ خوف کی وجہ سے بہت لوگ پارلیمنٹ لاجز چھوڑ کر چلےگئے ہیں پارلیمنٹ لاجزمیں موجود جتھوں کوجیل میں ڈالیں گے اور ان پر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے جب کہ مولانافضل الرحمان کو اٹھا کر جیل میں ڈالنا چاہیے۔

یا درہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام کے دستے انصار الاسلام کی آج تعیناتی کی گئی، جس پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ پولیس پی ٹی آئی کی ہے، ہمیں اس پر اعتبار نہیں، ہمیں شبہ ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے دوران ہمارے اراکین اسمبلی کو اٹھایا جائے گا، انصارالاسلام ان کی حفاظت کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved