وزیر اعظم کے بعد صدر بھی اپوزیشن کے نشانے پر،مواخذ ےکی تحریک لانے کا فیصلہ

10  مارچ‬‮  2022

متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانےکا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے فوری بعد صدر مملکت کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق    نئے صدر کے امیدوار کے لیے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔اپوزیشن میں طے ہو گیا ہے کہ صدر پیپلز پارٹی یا جے یو آئی ف میں سے ہو گا، نیا صدر عارف علوی کی باقی مدت پوری کرے گا۔

یاد رہے کہ  اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہوئی ہے ، ملک میں سیاسی ملاقاتیں عروج پر ہیں، اپوزیشن اور حکومت  دونوں دعوے کر رہی  ہیں کہ ان کے نمبر پورے ہیں ۔

حکومت نے تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی تیار کر لی ہتے،ووٹنگ والے دن پارلیمنٹ میں آنے والے حکومتی ارکان کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف اسپیکرقومی اسمبلی کوریفرنس کے حوالے سے خط بھی تحریر کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved