پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کا آپریشن، اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی

10  مارچ‬‮  2022

متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک استحقاق میں موقف اپنایا گیا ہےکہ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کی بھاری نفری نے دراندازی کی، اراکین قومی اسمبلی کو گرفتار کیا گیا،  انہیں مارا گیا، دروازے توڑے گئے۔

تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد کی انتظامیہ اس  صورتحال کی ذمہ دار ہے۔

تحریک استحقاق میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان اور ارکان اسمبلی کا تقدس پامال کرنے پر ذمہ داران سے جواب طلبی کی جائے۔

یاد رہےکہ آج پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس نے آپریشن کرکے رکن قومی اسمبلی سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جے یو آئی کے کسی رکن اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا گیا، وہ شوق سے تھانے میں بیٹھے ہیں، ہم نے صرف پرائیویٹ ملیشیاء کے 19 اراکین کو گرفتار کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved