مسلم لیگ ق کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کس نے کی، طارق بشیر چیمہ کا بڑا بیان

10  مارچ‬‮  2022

رہنماء مسلم لیگ ق نے پارٹی قیادت کی اپوزیشن جماعتوں کیساتھ حالیہ ملاقاتوں کے متعلق گفتگو کی ہے۔

نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہمیں اپوزیشن کی تین جماعتوں نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی ہے۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ہمیں ملاقات میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ مسلم لیگ ق کے پاس ہو، جبکہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں یہی آفر کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے متعلق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ہمیں کہا کہ وہ میاں نواز شریف کیساتھ مشاورت کے بعد بتائیں گے۔

طارق بشیر چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ اگر پہلے40 فیصد مضبوط تھی تو اب90 فیصد مضبوط ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لالی پاپ کے علاوہ کچھ نہیں دیا گیا، اپنا سیاسی مفاد دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved