روس اور یوکرین جنگ،ترکی میں مذاکرت بے نتیجہ

10  مارچ‬‮  2022

روس اور یوکرین کے وزراء خارجہ کے درمیان پہلی مرتبہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات ترکی میں منعقد ہوئے تھے تاہم کئی گھنٹوں پر مشتمل بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہو پائی۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ ڈمیترو کولیبا نے کہا کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب سے 24 گھنٹے کی جنگ بندی پر بات کی لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

کولیبا نے لاوروف سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ مذاکرات میں ماسکو کے نمائندے نے اپنے حملے کا دفاع کیا اور کہا کہ یہ سب کچھ ایک منصوبہ بندی کے مطابق ہو رہا ہے۔ ہم نے جنگ بندی پر بھی بات کی لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی

کولیبا نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس معاملے میں روس میں دوسرے لوگ ہیں جن کے ہاتھ میں اصل فیصلے کرنے کی طاقت ہے۔ یوکرینی وزیر خارجہ نے اس ملاقات کو مشکل قرار دیا اور لاوروف کے بیانات کو “روایتی بیانیےقرار دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved