روس یوکرین جنگ میں اہم پیش رفت ،12گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق

10  مارچ‬‮  2022

یوکرین اور روس نے لوگوں کے 6 شہروں سے انخلا کے لیے 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین اور روس نے یوکرین کے 6 شہروں میں 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے تاکہ شہریوں کے انخلا کی اجازت دی جاسکے۔ سومی، شمال مشرقی یوکرین میں میئر نے کہا ہے کہ لوگ ذاتی کاروں اور بسوں کے ذریعے شہر چھوڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اینر ہوڈر کے میئر نے کہا کہ زیادہ تر خواتین اور بچوں کے قافلے وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین اور روس کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کو ترکی میں مذاکرات کے لیے ملاقات پر اتفاق کرلیا ہے۔ یہ حملہ شروع ہونے کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔ اس ملاقات کی  تجویز ترکی کے وزیر خارجہ نے دی تھی۔

 یواین ایچ سی آر کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے کہا ہے ترجیح یہ ہے کہ سرحدوں پر موجود پناہ گزینوں کی مدد کی جائے، بجائے اس بات پر کے کہ وہ ممالک کے درمیان کیسے تقسیم ہوں گے۔ گرینڈی نے مزید کہا یوکرین پر روس کے حملے شروع ہونے کے بعد وہاں سے نکلنے والے پناہ گزینوں کی تعداد غالباً 2.1 سے لے کر 2.2 ملین تک پہنچ چکی ہے۔

واضح رہے کہ روسی فوج نے یوکرین کے مشرقی  شہر ماریوپول میں بمباری کی ہے جس کی زد میں میٹرنٹی اسپتال بھی آیا۔ بمباری کے نتیجے میں معصوم بچے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جب کہ 3 ہزار سے زائد بچے بغیر خوراک اور ادویات متاثرہ علاقوں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹوئٹر پر اسپتال کی بری طرح سے تباہ شدہ عمارت کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اسے ظلم قرار دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved