افغانستان کا پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف

29  اکتوبر‬‮  2021

افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا ہے، افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچز میں آج افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن ٹیم کو اچھا آغاز نہ مل سکا، کیونکہ دوسرے اوور میں ہی ٹیم کے مجموعی 7 رنز پر حضرت اللہ زازئی آؤٹ ہو گئے، عماد وسیم کی بال پرحارث رؤف نے ان کا کیچ کیا۔ اس کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد شہزاد تھے جو شاہین شاہ آفریدی کی بال پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شہزاد کے بعد پویلین لوٹنے والے کھلاڑی اصغر خان تھے جنہیں حارث رؤف نے اپنی ہی بال پر کیچ آؤٹ کیا۔ اصغر خان کے بعد حسن علی نے اپنے اسپیل کی پہلی ہی گیند پر کپتان بابراعظم کی مدد سے 10 رنز بنانے والے رحمٰن اللہ گرباز کوپویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد نجیب اللہ زدران شاداب خان کی گیند کا شکار ہوئے۔

76 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد محمد نبی کا ساتھ دینے گلبدین نائب آئے اور دونوں بلے بازوں نے ٹیم کو سنبھالا دیتے ہوئے ساتویں وکٹ کیلئے 71رنز کی پارٹنر شپ جوڑی اور ٹیم کا  اچھا سکور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔افغانستان کی جانب سے یہی دونوں کھلاڑی 35،35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم 2 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

حارث رؤف نے آج 153 کلومیٹر فی گھنٹہ(95میل) کی رفتار سے ٹورنامنٹ کی تیز ترین گیند بھی کرائی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved