اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے تمام کارکنوں کو شخصی ضمانت اور ضمانتی مچلکوں پر رہا کردیا گیا۔
رہائی کے بعد جے یو آئی کے تمام کارکن اور دونوں رکن قومی اسمبلی تھانہ آبپارہ سے روانہ ہوگئے۔دوسری جانب اسلام آباد میں پارلیمنٹ جانے والے راستے خاردار تاریں اور بیریئر لگا کر سیل کردیے گئے ہیں۔ ڈی چوک اور نادرا چوک سے پارلیمنٹ کے انٹری پوائنٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔
جے یو آئی کے گرفتار ایم این ایز اور رضاکاروں کو رہا کر دیا گیا۔تمام کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین وکارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔قیادت کی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے ۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) March 11, 2022
رپورٹس کے مطابق یہ اقدام جے یو آئی ف کے ممکنہ احتجاج کے باعث کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رات گئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج صبح تک کارکنوں کو احتجاج روکنے کی ہدایت کی تھی۔