شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،4 دہشت گرد ہلاک

11  مارچ‬‮  2022

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو مختلف آپریشنز میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع مدی خیل اور بوبر گیپ کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرکے 4 دہشتگروں کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگروں کی جانب سے آپریشن کے دوران فورسز پر فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی میں ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا ہے۔مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved