وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جمیعت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اورنکل گئے۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ جمعیت کے غنڈوں نے کان پکڑ کرمعافی مانگی اورنکل گئے۔ انہیں نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے سے جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئےجو بغض عمران میں جتھوں کی حمایت سے بھی باز نہیں آئے۔اپوزیشن اور میڈیا میں ان کے حمایتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں۔
جمیعت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اورنکل گئے(نہیں چھوڑنے چاہئیں تھے) لیکن اس واقعے سے جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئےجو بغض عمران میں جتھوں کی بھی حمائیت سے باز نہیں آئے، اپوزیشن اور میڈیا میں ان کے حمائیتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 11, 2022