دفترِ خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی ساختہ سپر سانک آبجیکٹ کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے معاملے پر بھارتی ناظم الامور کو دفترِ خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فلائنگ آبجیکٹ 9 مارچ کو شام 6:43 پر سورت گڑھ سے لانچ ہوا جو 6:50 پر میاں چنوں میں گرا تاہم فلائنگ آبجیکٹ سے شہری املاک کو نقصان پہنچا اور نہ انسانی جانوں کو کوئی خطرہ لاحق ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ بھارتی فلائنگ آبجیکٹ سے پاکستانی فضائی حدود میں ملکی و بین الاقوامی پروازوں کو خطرہ لاحق ہوا جس پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا اور بھارتی ناظم الامورکوکہاگیا کہ وہ اپنی حکومت کوپاکستان کی شدید مذمت سے آگاہ کرے۔
دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے فلائنگ آبجیکٹ آنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس معاملے پربھارت سے وضاحت طلب کی ہے۔ واقعہ کے اصل محرکات پرغورکررہے ہیں۔ ابھی چائے ٹھنڈی نہیں ہوئی اوربھارت کواورطلب ہورہی ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے دوسری مرتبہ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔وزارت خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلا کر وضاحت طلب کی ہے۔بھارت کواس عمل کے لئے جواب دہ ہونا پڑے گا ۔بھارتی وضاحت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے
فلائنگ آبجیکٹ کا معاملہ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
11
مارچ 2022
![](http://sabirshakir.com/wp-content/uploads/2022/03/bharat-1.jpg)