مسجد حرام میں روبوٹ نصب کر دئیے گئے، کیا کام لیا جائے گا؟؟

29  اکتوبر‬‮  2021

سعودی صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے 28 اکتوبر 2021ء کو اسمارٹ ڈس انفیکشن روبوٹ سسٹم کا افتتاح کیا ہے  جو بغیر کسی انسانی مداخلت کے 4 گھنٹے میں مسجد حرام کے فرشوں کی اعلیٰ معیار کی دھلائی اور جراثیم کشی کا کام بخوبی انجام دیتا ہے۔ صدر عام مسجد حرام ومسجد نبوی شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مسجد حرام میں اس کا افتتاح کیا جس میں  68 لیٹرپانی کی گنجائش ہے اور یہ فی گھنٹہ دو ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبہ کی صفائی کر سکتا ہے۔ یہ روبوٹ مسجد حرام کی صفائی کے علاوہ آب زم زم بھی تقسیم کریں گے۔

شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ روبوٹ اور جدیدٹیکنالوجی کا استعمال اس اسمارٹ ٹیکنالوجی کے کردار کو فروغ دینے کیلئے شروع کیا گیا ہے جو جدید ترین عالمى معیاروں کے مطابق مسجد حرام کے زائرین کو پیش کی جانے والى خدمات کو بہتر بنانے کیلئے عمل میں لائی جارہی ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے بعد سے ضروری تھا کہ روبوٹ سسٹم کا موثر استعمال کیا جائے تاکہ زائرین کورونا اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔مسجد حرام کے صفائى کا اسمارٹ روبوٹ کورونا وبا کے بعد استعمال ہونے والى ٹیکنالوجی کا پہلا نتیجہ ہے۔

شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ حکومت کے ویژن 2030ء کے مطابق حرمین شریفین میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے ہم نے اہداف طے کئے ہوئے ہیں جس کا مقصد حاجیوں اور زائرین کے مناسک کی ادائیگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

روبوٹ سسٹم کی خصوصیات

روبوٹ سسٹم اپنے کام کیلئے کیمرہ، زمینی اور بالائی سینسر اور سکیورٹی بیلٹ کا سہارا لیتا ہے اور اس میں چھوٹے بڑے جسموں کو پڑھنے کی صلاحیت ہے، تاکہ لوگوں اور زمینی رکاوٹوں سے نہ ٹکرائے۔

سمارٹ روبوٹ کا وزن 300 کلوگرام ہے، اس میں ایک ٹینک ہے، جس میں صاف پانی کی گنجائش 68.14 لیٹر اور فرش كے پانی كی گنجائش بھی 68.14 لیٹر ہے۔ اس کے صفائی کرنے والے حصے كی چوڑائی 51 سینٹی میٹرہے اور وائپر کی چوڑائی 68 سینٹی میٹر ہے اور یہ  فی گھنٹہ2045.26  مربع میٹر کے رقبے کی صفائی کرسکتا ہے۔

روبوٹ كی خصوصیت تیز رفتار اور توانائی بچانے والی چارجنگ كی ہے، جو 8  ایسے کیمروں سے لیس ہے جو سینسر کے طور پر کام کرتے ہیں، جنہیں درج ذیل ترتیب میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایل ای ڈی سینسر –  یہ 190 ڈگری زاویے كے ساتھ 25 میٹر تك كو احاطہ كرتا ہے۔

3 ڈی سینسر –  مستطیل شکل میں تین سمتوں سے ارد گرد کے علاقے کو پڑھنے کیلئے

2 ڈی سینسر – ارد گرد کے علاقے کو دو سمتوں سے پڑھنے کیلئے

روبوٹ میں موجود فیچرزکے تحت یہ روبوٹ کے ساتھ منسلک نمبرز  پر تصاویر کے ساتھ ایس ایم ایس بھی بھیجتا ہے تاکہ منسلک کیلئے نمبرز کے حامل افراد کام سے باخبر رہ سکیں اور نگرانی بھی کر سکیں۔مشین كی خصوصیت یہ ہے كہ وہ خاموشى کے ساتھ کام کرتی ہے اور کسی قسم کا شور نہیں کرتی ہے، اسی طرح یہ(IPX4)  فیچرسے بھی لیس ہے یعنی کہ چاروں جانب سےٹھوس اشیاء، كسی بھی طرح كے غباراور پانی کے چھینٹے سے اپنے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔ یہ روبوٹ   فی منٹ 0.27 لیٹر سے 1.44 لیٹر تک پانی کو کنٹرول کرنے اور زمین سے فی سیکنڈ 32.56 لیٹر پانی کھینچنے کی بھی صلاحیت ركھتاہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved