بلاول بھٹو کی تنقید پر، وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کا ردعمل سامنے آگیا

11  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ  بلاول بھٹو میرے والد پر بہتان لگانے سے پہلے حقائق معلوم کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان، ان کے والد اکرام اللہ نیازی، خاتون اول بشریٰ بی بی اور ان کی بہن علیمہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔علیمہ خان نے کہا کہ بلاول بھٹو میرے والد پر بہتان لگانے سے پہلے حقائق معلوم کر لیں، میرے والد ایک ایماندار اور معزز شخص تھے، والد نے 1960 میں نوکری چھوڑ کر انجینئرنگ کمپنی بنائی۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ جب میرے والد نے نوکری چھوڑی اس وقت ذوالفقار علی بھٹو وکالت کرتے تھے، بلاول بیٹا تمھیں پاکستان کے بارے میں معلومات لینے کی ضرورت ہے۔اپنے اوپر کی جانے والی تنقید کے حوالے سے علیمہ خان نے کہا کہ 1994 سے میرا ٹیکسٹائل کا بزنس ہے، ٹیکسٹائل کی معیاری مصنوعات لاکھوں محنت کش سلائی مشین پرہی بناتے ہیں۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل کی مصنوعات ان ہی مشینوں کی بدولت ہیں، دکھ کی بات ہے کہ سلائی مشینوں پر کام کرنے والوں کا میڈیا پر مذاق بنایا جاتا ہے، سلائی مشین پر کام کرنے والے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved