حکومت نے ہمیں بچہ سمجھا ہے، کیسے یقین کر لیں وزیراعظم پنجاب میں تبدیلی پر راضی ہوگئے ہیں، طارق بشیر چیمہ

11  مارچ‬‮  2022

حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے دعوی کیا ہے کہ انہیں وفاقی وزرا نے مبارکباد دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب میں تبدیلی کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔
اجلاس میں شریک طارق بشیر چیمہ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزرانے بتایا ہے وزیراعظم عثمان بزدارکو بدلنے پرراضی ہوگئے ہیں، ہمیں کمیٹی کے وزرا نے اس پر مبارکباد دی ہے، اس پر ہم نے کہا کہ کس بات کی مبارک؟ تو وفاقی کمیٹی کے وزرا نے کہا کہ وزیراعظم پنجاب میں تبدیلی پرمتفق ہوگئے ہیں۔طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم نے وزرا سے سوال کیا کہ ایسا کب ہوگا؟ جس پر وزرا نے بتایا کہ پہلے وفاق کی عدم اعتماد گزرجائے۔
ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم نے وزرا سے کہا کہ کیا حکومت نے ہمیں بچہ سمجھا ہے، کیسے یقین کر لیں کہ وفاق میں عدم اعتماد کے بعد حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے؟ اپوزیشن کی جانب سے ہمیں وزیراعلیٰ کی پیشکش ہے مگر حکومت کی طرف سے ہمیں لولی پاپ ہے۔طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کو چیزیں سیریس لینا چاہئیں، انہوں نے انڈر 16 ٹیم میدان میں اتاری ہوئی ہے،ہمیں اگلے 48 گھنٹو ں میں فیصلہ کرنا ہے۔طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ ہمیں اگلے 48 گھنٹو ں میں فیصلہ کرنا ہے، پارٹی میں حتمی فیصلے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے، وفاقی وزرا کئ ٹیم کے جانب سے ق لیگ سے مزید کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
دریں اثنا حکومت نے اتحادی جماعت ق لیگ سے رابطے مزید تیز کر دیے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کے بعد آج فواد چوہدری بھی ق لیگ قیادت سے ملاقات کریں گے۔ فواد چوہدری کی ملاقات وفاقی وزیراسد عمر کے ساتھ ملاقات کا تسلسل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا خصوصی پیغام ق لیگ کی قیادت تک پہنچائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved