پاکستان میں سپورٹس کی گاڑیوں کی فروخت میں چار گنا اضافہ

11  مارچ‬‮  2022

پاکستان میں گزشتہ تین برس میں سپورٹس کی گاڑیوں کی فروخت میں چار گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): پاکستان میں سپورٹس گاڑیوں ( ایس یو ویز) کی فروخت میں تین سالوں میں چار گنااضافہ ہوا ہے،قبل ازیں ملک میں فروخت کی جانےوالی مجموعی گاڑیوں میں ایس یو وی گاڑیوں کا تناسب 5 فیصد تھا تاہم گزشتہ تین سال کے دوران یہ شرح 20 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔

ماسٹر شینجن موٹرز کے ڈائریکٹر سیلزاینڈ مارکیٹنگ شبیر الدین نے کہا ہے کہ 2030ء تک گاڑیوں کی مجموعی ملکی فروخت میں ایس یو وی گاڑیوں کی فروخت کاحصہ 37 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آٹو انڈسٹری تیزی سے ایس یو ویز پر منتقل ہو رہی ہے۔

آٹو انڈسٹری کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں فروخت ہونے والی کاروں کی مجموعی مارکیٹ میں سیڈان گاڑیوں کی 35 فیصدفروخت ہو رہی ہے جبکہ ہیچ بیک گاڑیوں کی فروخت کا تناسب 20 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2030ء تک کاروں کی مجموعی فروخت میں سیڈان کاروں کاحصہ 30 فیصد جبکہ ہیچ بیک کاروں کی فروخت کا شیئر 21 فیصد تک کم ہونے کاامکان ہے تاہم دوسری جانب اس دوران ایس یو وی گارڑیوں کی فروخت کی شرح 37 فیصد تک بڑھنے کی امید ہے جو پاکستان آٹو انڈسٹری کی ایس یو ویز کی تیاری پرتیزی سے منتقلی کی عکا س ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved