وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ایک ان سوئنگ یارکر سے تین وکٹیں گراؤں گا۔
آج لوئر دیر میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں ان ڈاکوؤں کے گلدستے کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ نے وہ کیا جو کپتان اللہ سے دعا کررہا تھا کہ یہ عدم اعتماد کریں، میں یہ دعا اس لئے کررہا تھا کہ ہر تھوڑی دیر بعد دھرنا دینے آرہے ہیں، حکومت جارہی ہے، شکر ہے ایک بار موقع دیا کہ ایک گیند سے تین وکٹیں گراؤں گا، ایک ان سوئنگ یارکر سے تینوں کی وکٹیں اڑاؤں گا۔
دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونے لگا ہے، ان شاء اللہ ایک گیند سے تین وکٹیں گراؤں گا۔ وزیراعظم عمران خان
#AwaamWithKaptaan pic.twitter.com/1Y8sv0n4gV— PTI (@PTIofficial) March 11, 2022
انہوں نے کہا کہ یہ تین چوہے میرا مقابلہ کرنے آئے ہیں، یہ تینوں مجھ سے این آر او مانگ رہے ہیں، یہ دھمکی دیتے ہیں کہ اگر ہمارے کرپشن کیسز کھولے تو تمہاری حکومت گرادیں گے، حکومت چھوٹی چیز ہے میں تو اس کے لیے جان بھی دے سکتا ہوں کیوں کہ میں برائی کے خلاف جہاد لڑ رہا ہوں، تین چوہے نکلے ہیں میرا شکار کرنے کے لیے انشااللہ ان کا شکار ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے ایک دن پہلے ساری قوم دیکھے گی کہ ڈی چوک میں انسانوں کا سمندر ہو گا۔