وزیر اعظم مجھے ڈیزل کیوں کہتے ہیں،مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو جواب دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر ہم نے پیسہ کمائے ہیں یا پرمٹ لیے ہیں تو لاؤ کوئی کیس، کوئی مقدمہ ہمارے خلاف لا نہیں سکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی زبان بتارہی ہے کہ آپ وزیراعظم کےمنصب پربیٹھنے کے اہل نہیں،مولانا نے کہا کہ ایک ہوتا ہے پاگل، اس سے اونچا درجہ ہے باؤلا، شرافت تو اس میں پہلے ہی نہیں تھی، پیدائشی طور پر شرافت سے محروم ہے، جانے کس معاشرے میں پلا بڑھا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو یہ مت سمجھنا کہ تم بچ جاؤ گے، تحریک کامیاب نہ ہوئی تو معاملات گلی کوچوں تک جائیں گے، میں واضح کہنا چاہتا ہوں،خزاں جائے، بہار آئے یا نہ آئے۔